PirPiai

لاہور لائنز کی ڈولفنز پر 16 رنز سے فتح

by BBC
2014-09-27
251 Views
بھارت میں جاری چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شامل پاکستانی ٹیم لاہور لائنز نے جنوبی افریقہ کی ٹیم ڈولفنز کو 16 رنز سے شکست دے دی ہے۔

یہ اس ٹورنامنٹ کے مرکزی مرحلے میں لاہور لائنز کی پہلی فتح ہے۔

سنیچر کو بنگلور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے عمر اکمل کی عمدہ نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔

اس کے جواب میں ڈولفنز کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز ہی بنا سکی۔

اس میچ میں لاہور لائنز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی چار وکٹیں 34 رنز پر گر چکی تھیں۔

تاہم اس موقع پر عمر اکمل اور سعد نسیم نے ٹیم کو سنبھالا اور پانچویں وکٹ کے لیے 92 رنز کی شراکت قائم کی۔

عمر اکمل نے 45 گیندوں پر پانچ چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی جارحانہ اور ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

کریز پر ان کا ساتھ دینے والے سعد نسیم 26 گیندوں پر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جواب میں ڈولفنز کے لیے فریلنک اور وین وائک کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

فریلنک نے نصف سنچری تو بنائی لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے اور ٹیم مقررہ اوورز میں۔

لاہور لائنز کے لیے محمد حفیظ، سعد نسیم اور مصطفیٰ اقبال نے دو، دو وکٹیں لیں۔

اس فتح کے بعد لاہور لائنز کی ٹیم تین میچوں میں چھ پوائنٹس لے کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

اس گروپ میں چنئی سپر کنگز کے بھی چھ پوائنٹس ہیں مگر وہ بہتر رن اوسط کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سرفہرست ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز ہے جس نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں۔
 
HostGator Web Hosting

More Post

comments powered by Disqus

Recent Comments

Hot Categories