PirPiai

گیارہ سال کی عمر سے نابینا خاتون کی بینائی معجزانہ طور پر واپس آگئی

by PirPiai Reporter
2014-10-31
594 Views
یوزی لینڈ میں 11 سال کی عمر سے نابینا خاتون کی بینائی میز سے سر ٹکرانے کے بعد معجزانہ طور پر واپس آگئی۔

38 سالہ لیزا ریڈ کی بینائی ایک ٹیومر کے باعث چلی گئی تھی جو ان کے آپٹک نروو پر دباؤ ڈال رہا تھا۔

تاہم یہ سب اس وقت تبدیل ہوگیا جب وہ اپنے کتے ہو بوسہ دینے کے لیے جھکیں اور ان کا سر کافی ٹیبل سے ٹکرا گیا۔

دوسرے دن جب وہ سوکر اٹھیں تو وہ دوبارہ دیکھ سکتی تھیں۔

آسٹریلوی اخبار ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو دوبارہ دیکھ پانا ان کے لیے تحفے سے کم نہیں۔

آکلینڈ ناؤ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن چیزوں کو ہم عام طور پر اہمیت نہیں دیتے جیسے گھاس کا رنگ یا آسمان کتنا نیلا ہے، یہ سب کچھ بہت خوبصورت ہے۔

ریڈ قانونی طور پر ابھی بھی نابینا ہی ہیں تاہم سر میز پر ٹکرانے سے ان کی بینائی جزوی طور پر واپس آئی ہے۔
 
HostGator Web Hosting

More Post

comments powered by Disqus

Recent Comments

Hot Categories