PirPiai

عرفان کی انجری شدت اختیار کرگئی

by PirPiai Reporter
2015-03-16
622 Views
 پاکستان کے طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے دائیں کولہے میں انجری شدت اختیار کرگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق ٹیم فزیو براڈ روبنسن نے مطلع کیا ہے محمد عرفان کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا جس کی رپورٹ منگل کو مل جائے گی۔

ترجمان پی س بی کے مطابق براڈٖ روبنسن نے پی سی بی کو مطلع کیا ہے کہ محمد عرفان کو آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں ٹیم کا حصہ بنیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ ایم آر آئی رپورٹ کے نتائج کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

عرفان ان فٹ ہونے کے باعث آئر لینڈ کے خلاف اہم میچ میں بھی شامل نہیں کیے گئے تھے اور ان کے متبادل کے طور پر احسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

محمد عرفان نے اب تک ورلڈ کپ میں 4 میچز کھیلتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور موجودہ پاکستانی ٹیم کے خطرناک ترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔

انجری کے باعث عرفان متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں صرف تین اوور ہی کروا پائے تھے۔
 
HostGator Web Hosting

More Post

comments powered by Disqus

Recent Comments

Hot Categories