PirPiai

حالیہ تبصرے

دیگر زمرہ جات

پاکستان کوہ پیماؤں کی جنت


by PirPiai Reporter
2014-10-28
487 Views
جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کوہ پیماﺅں کے جنت سے کم نہیں، یہ سات ہزار میٹر بلند چوٹیوں کی تعداد کے حوالے سے نیپال کا حریف ہے اور یہاں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو واقع ہے جبکہ کے ٹو سمیت دنیا کی آٹھ ہزار میٹرز سے بلند پانچ پہاڑیاں پاک سرزمین کا حصہ ہیں۔

گزشتہ دنوں جب پاکستان اور شمالی ہندوستان کے مختلف حصے سیلاب کا نشانہ بنے، قراقرم رینج غیر متوقع طور پر برف سے سج گئی۔ پرامن دور میں متعدد سیاح ان چوٹیوں کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے آتے تھے تاہم گزشتہ برس نانگا پربت پر سیاحوں پر حملے کے بعد اس تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہاں کی مقامی آبادی اور ملکی معیشت کو کافی دھچکا پہنچا ہے۔
 


برساتی بادلوں کے تلے کھڑے خیمے جو بلتورو گلیشیئر کے پاس برالدو میں نصب کیے گیے ہیں












ایک پورٹر کنکورڈیا سے نکل رہا ہے، یہ کے ٹو کے قریب گلیشیئرز کے پاس واقع ہے






پاکستانی فوجیوں کا ایک گروپ اسلحے کے ساتھ کے ٹو بیس کیمپ کا رخ کر رہا ہے



پورٹرز بلتورو گلیشیئرز سے اترتے ہوئے




ایک مقامی کاشتکار اپنے خچر کے ٹو بیس کیمپ کے قریب لے کر جا رہا ہے — رائٹرز فوٹو



جاپانی ٹریکرز کا ایک گروپ بلتورو گلیشیئر پر چڑھائی کر رہا ہے — رائٹرز فوٹو



اون سالہ شکراللہ بیگ اینٹیں تیار کرنے والے مزدور ہیں جو ماضی میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں باورچی بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت وہ اپنے گاﺅں اسکولے میں چپاتی بنا رہے ہیں — رائٹرز فوٹ
 

مزید پوسٹ

comments powered by Disqus